وفاقی وزیر پیراگلائیڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مظفرآباد میں یوم پاکستان پرپیراگلائیڈنگ فیسٹیول میں وزیر توانائی عمرایوب ٹیک آف کرتے ہوئے پھسل کر گر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول میں عمر ایوب خود پیرا گلائیڈنگ کر رہے تھے اور ٹیک آف کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
کمشنر مظفر آباد ڈویژن مسعود الرحمن کاکہناتھا کہ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب پیرا گلائیڈنگ کے دوران ٹیک آف کرتے ہوے معمولی حادثے کا شکارہوئے،حادثہ پیراشوٹ میں ٹیکنیکل خرابی کیوجہ سے پیش آیا،کمشنر مظفرآباد ڈویژن کاکہناتھا کہ حادثہ میں عمر ایوب کے ہاتھ پر معمولی زخم آئے،وفاقی وزیر نے فسٹ ایڈ لینے کے بعد فلایننگ فیسٹیول میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
وفاقی وزیر عمر ایوب پیرا گلائڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہو کر معمولہ زخمی ہوئے،کمشنر مظفرآباد ڈویژن pic.twitter.com/hrvXwmqydx
— yasir hakeem (@mughal207) March 23, 2022
یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان: آرمی چیف عوام میں گھل مل گئے، کمانڈوز کو پیچھے ہٹا دیا، ویڈیو وائرل