(24 نیوز)حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ایم کیو ایم سے درخواست کی ہے کہ وہ اس وقت حکومت کو نہ چھوڑے ۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے پارلیمنٹ لاجز میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی۔حکومتی وفد میں سپیکر اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسد عمر شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کو اتحاد سے باہر نہ جانے کی درخواست کی اور کہا کہ جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں گے، اس وقت تنہانہ چھوڑیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے شکوہ کیا کہ ساڑھے 3 سال سے اتحادی ہیں بتائیں کونسا وعدہ پورا کیا؟ ہمارے دفاتر اب تک بند، لاپتہ افراد بھی بازیاب نہیں ہوئے۔
خیال رہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان 25 مارچ کو متوقع ہے۔ان جماعتوں میں مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے سراج الحق کو بڑا جھٹکا دیدیا، اہم رہنما جے یو آئی میں شامل