وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج نے جیل میں شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خفیہ معلومات افشا کرکے دنیا بھر میں کھلبلی مچانے والے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج نے لندن کی جیل میں اپنی منگیتر اسٹیلا مورس سے شادی کرلی۔جولیان لندن کی جیل میں قید ہیں جہاں ان کو اپنے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کے دوران رکھا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق 50 سالہ جولیان برطانیہ سے بے دخل ہو کر عراق اور افغانستان کی جنگوں سے متعلق خفیہ معلومات شائع کرنے پر امریکا میں مقدمے کا سامنا کرنے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے جولیان اپنی امریکا حوالگی کے خلاف دائر کیس جیت گئے تھے اور ان کے وکلا نے عدالت کو بتایا تھا کہ اگر انہیں امریکا بھیجا گیا تو یہ خودکشی کے مترادف ہوگا۔جواب میں امریکی حکومت نے کہا تھا کہ جولین کو اعلیٰ حفاظت میں قیدِ تنہائی میں نہیں رکھا جائے گا۔گزشتہ برس برطانوی سپریم کورٹ نے اسانج کی اپیل مسترد کر دی تھی جس کے بعد طویل عرصے سے جاری قانونی جنگ انجام کو پہنچتے دکھائی دے رہی ہے۔
جولیان اسانج اور اسٹیلا مورس نے گزشتہ برس نومبر میں منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں لندن کی بیلمرش جیل میں شادی کرنے کی اجازت دی گئی تھی جہاں اسانج کو ریمانڈ پر رکھا گیا ہے۔رجسٹرار کے ذریعے ہونے والی شادی میں صرف چار مہمان شریک ہوئے جن میں دو گواہ اور دو سکیورٹی گارڈ تھے۔ برطانوی فیشن ڈیزائنر وائیونے ویسٹ وڈ نے دولہا دلہن کے لباس تیار کئے ۔35 سالہ اسٹیلا نے شادی پر کیک کاٹا اور جیل کے باہر اسانج کے حمایتیوں سے خطاب بھی کیا،وکی لیکس افشا کرنے کے بعد جولیان اسانج میڈیا کی آزادی کی علامت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔ انہوں نے امریکا پر ان کی رپورٹنگ روکنے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا تھا۔جولیان کا کہنا تھا کہ اگر وہ امریکی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو ساری زندگی جیل میں کاٹنے کو تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔جنت مرزا کی تصاویر۔ڈانس ویڈیو وائرل۔سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا