مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 5 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرغی کا گوشت 5 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 499 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 325 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 333روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں :پیٹرول سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کر دیا
فارمی انڈے 2 روپے مہنگے ہونے کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 237 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 6990روپے میں فروخت ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مرغی کے گوشت کے قیمت میں 12 روپے فی کلو کمی کی گئی تھی۔