مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری،مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا

Mar 23, 2023 | 12:42:PM

(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید  5 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔    

  مرغی کا گوشت 5 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  499 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 325 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 333روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔     

ضرور پڑھیں :پیٹرول سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کر دیا

 فارمی انڈے 2 روپے مہنگے ہونے کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 237 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 6990روپے میں فروخت  ہوگی۔   واضح رہے کہ گزشتہ روز   مرغی کے گوشت کے قیمت میں 12 روپے فی کلو  کمی  کی گئی تھی۔     

مزیدخبریں