پی ٹی آئی ملک میں حقیقی آزادی کا جھوٹا بیانیہ پھیلا رہی ہے، حسین حقانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق سفیر حسین حقانی نے لابنگ فرم سے متعلق معاملے پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک بیان میں حسین حقانی نے کہا کہ اندرون ملک بیانیہ ہے کہ امریکا سے حقیقی آزادی چاہیئے، اُدھر امریکا میں لابسٹوں کو ڈالروں میں ادائیگیاں جاری ہیں۔
حسین حقانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پی ٹی آئی نے امریکا میں ایک اور لابسٹ ہائر کرلیا۔
اندرون مُلک بیانیہ ہے کہ امریکہ سے “حقیقی آزادی” چاہئیے۔ اُدھر امریکہ میں لابئسٹوں کو ڈالروں میں ادائیگیاں جاری ہیں۔ عمران خان کی پی ٹی آئی نے امریکہ میں ایک اور لابئیسٹ ہائر کر لیا۔ ???? pic.twitter.com/g0vaFzFHA5
— Husain Haqqani (@husainhaqqani) March 22, 2023
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پی ٹی آئی نے 6 ماہ کیلئے 25 ہزار ڈالر ماہانہ پر لابنگ فرم فینٹن آرلوک کی خدمات حاصل کیں اور معاہدے کے مطابق کمپنی پی ٹی آئی کو پبلک ریلیشنز سروسز فراہم کرے گی۔
اس کے علاوہ کمپنی آرٹیکلز چھپوانے، پی ٹی آئی نمائندوں اور حمایت کرنے والوں کے ٹی وی انٹرویوز کا اہتمام بھی کرے گی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال پی ٹی آئی اور لابنگ کمپنی کے درمیان معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر لے آئے۔
احسن اقبال نے ٹوئٹر پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
شرم تم کو مگر نہیں آتی!
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) August 12, 2022
قوم میں امریکہ کیخلاف سازش تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے خود امریکہ سے ترلوں اور معافیوں پہ اترا ہوا ہے۔پہلے ایلچی بھیجے، پھر سفیر سے خود منت سماجت کی اور اب lobbyist رکھ کے معافی تلافی پہ کام ہو رہا ہے۔اس کپتان کے کتنے چہرے ہیں کمپیوٹر بھی پریشان ہے pic.twitter.com/G57EnL7d7t
وفاقی وزیر نے کہا کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی، عمران خان نے قوم میں امریکا کے خلاف سازشی تھیوری گھڑ کے ہیجان پیدا کیا ہوا ہے اور عمران خان امریکا سے ترلے اور معافی پراتر آیا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے ایلچی بھیجے اور پھر سفیر سے خود منت سماجت کی، اب لابسٹ رکھ کے معافی تلافی پر کام ہو رہا ہے، اس کپتان کے کتنے چہرے ہیں؟ کمپیوٹر بھی پریشان ہے۔
اس حوالے سے ٹوئٹر پر بھی #AmericanStoogeIK ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔