رمضان المبارک کے پہلے عشرے کی دعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اللہ کی رحمت اور بے شمار فضائل و برکات لاتا ہے۔
رمضان تمام مسلمانوں کیلئے ایک با برکت مہینہ ہے۔ اس مہینے میں عالم اسلام روزے رکھتے ہیں اور ربِ قائنات کی عبادت کر کے خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے روزہ ایک اہم رکن ہے جو ہر مسلمان پر فرض ہے۔
قرآن کریم میں اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے ، اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر کئے گئے تا کہ تم متقی اور پرہیزگار بن جاؤ،۔ اس کے ساتھ ساتھ قرآن و حدیث میں رمضان المبارک کے بے شمار فضائل و برکات بیان کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: آج روزہ کتنے بجے افطار ہوگا؟
رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی شیاطین جکڑ دیئے جاتے ہیں، جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں۔ اس بابرکت مہینے کا پہلا عشرہ ، عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ ،عشرہ مغفرت، اور تیسرا عشرہ ، عشرہ نجات، کہلاتا ہے۔
رحمتوں اور برکتوں والے اس مہینے کے پہلے عشرے کی دعا کی بھی بہت فضیلت ہے۔