قیدیوں کیلئے اشیاء خورد  و نوش اور بجلی کا بجٹ ختم

Mar 23, 2023 | 14:44:PM

(24 نیوز) مہنگائی نے 53 ہزار سے زائد  قیدیوں کیلئے 43 جیلوں میں اشیاء خورد  و نوش اور بجلی کی سپلائی مشکل بنا دی۔

محکمہ جیل نے حکومت سے خوراک کیلئے مزید سوا ارب جبکہ بجلی کے بلز کی مد میں 1 ارب 30 کروڑ کے فنڈز مانگ لیے۔

خیال رہے کہ رواں مالی سال میں خوراک کی فراہمی اور بجلی کے بلز کی مد میں اڑھائی ارب سے زائد کے فنڈز مختص کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب پولیس کے غازیوں کیلئے بڑی خبر

جیل حکام کے مطابق مارکیٹ میں اشیاء مہنگی ہونے اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مالی سال کے 8 ماہ گزرنے پر فنڈزختم ہوگئے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو جیلوں میں روزانہ 3 وقت کھانا فراہم کیا جاتا ہے اور رمضان کے آغاز اور گرمی کی آمد کی وجہ سے ان سہولیات کی بروقت فراہمی ناگزیر ہے۔

جیل حکام نے مُطلع کی اہے کہ بروقت فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو خوراک اور بجلی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں