جاپان میں ہنر مند افرادی قوت بھیجنے کیلئے منصفانہ پروموٹرز کے انتخاب کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (POEPA) نے ڈی جی بیورو آف امیگریشن کو جاپان میں ہنر مند افرادی قوت بھیجنے کے لیے صرف 18 پروموٹرز کے انتخاب کا فیصلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (POEPA) کے نائب صدر عدنان پراچہ نے ڈی جی بیورو آف امیگریشن کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جاپان میں ہنر مند افرادی قوت بھیجنے کے لیے صرف 18 پروموٹرز کے انتخاب کا فیصلہ منسوخ کیا جائے۔
خط کے متن کے مطابق جاپان میں ملازمت کے 3.3 ملین اور پاکستان میں 2400 لائسنس پروموٹرز ہیں مگر ان میں سے صرف 18 کا انتخاب کرنا غیر منصفانہ ہوگا۔ انہوں نے 18 پروموٹرز کی فہرست کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن (POEPA) نے بیورو آف امیگریشن پر زور دیا کہ وہ تمام 2,400 پروموٹرز کو جاپان میں ہنر مند افرادی قوت بھیجنے میں مدد کرنے کے مواقع فراہم کرے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان جاپان اور یورپی ممالک میں کام کے مواقع حاصل کر کے سالانہ 6 سے 8 بلین ڈالر کی ترسیلات زر کما سکتا ہے۔