استنبول: قونصلیٹ جنرل میں یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی خصوصی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ترکیہ کے شہر استنبول میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں ترکیہ میں پاکستان کے قونصل جنرل نعمان اسلم نے قومی ترانے کی دُھن کیساتھ قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنائے۔
قونصل جنرل نے اپنے پیغام میں اس قومی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اسوقت درپیش تمام چیلنجز سے آگاہ ہے اور ان تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔
???? A glimpse of the traditional flag hoisting ceremony to mark #PakistanDay festivities at @PakinIstanbul_ ❗️
— Pakistan Consulate General Istanbul (@PakinIstanbul_) March 23, 2023
????????????????????????
???? #Pakistan Paindabaad ???? pic.twitter.com/fr9wiHlR4N
اس موقع پر تحریک پاکستان کے ہیروز اور اب تک مملکت کیلئے اپنی خدمات پیش کرنیوالی شخصیات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
اپنے پیغام میں قونصل جنرل پاکستان اور ترکیہ کے مضبوط برادرانہ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔ خصوصی طور پر ترکیہ میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ میں موجود اپنے بھائیوں اور بہنوں کیساتھ ہے اور زلزلے کے آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک تعاون جاری رکھے گا۔
پرچم کشائی کی یہ تقریب ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ افراد اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی دُعا پر اختتام پذیر ہوئی۔