ایف آئی اے اسلام آباد کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سملنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے کارروائی کرتےہوئے انسانی سملنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزم امیر زیب کو بونیر سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم سادہ لوح لوگوں سے خطیر رقم لے کر غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھا، ملزم متعدد لوگوں سے بیرون ملک ملائشیا کے لئے لاکھوں روپے بٹور چکا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق نامکمل یا جعلی کاغذات ہونے کی وجہ سے متعدد پاکستانی آف لوڈ اور ڈیپورٹ ہو چکے تھے، ملزم سادہ لوح لوگوں کا شدید مالی نقصان کر چکا تھا، ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔