’’لوگوں نے مجھے جنازوں پر بلانا چھوڑ دیا‘‘نعیم بخاری  چیف  جسٹس کے سامنے بول پڑے

Mar 23, 2024 | 00:38:AM

(24 نیوز ) سینئر   قانون دان  نعیم بخاری  کا چیف جسٹس  قاضی فائز عیسیٰ  کیساتھ  عدالت میں  دلچسپ مکالمہ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ لوگ مجھے جنازوں پر نہیں بلاتے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں نعیم بخاری  چیف جسٹس کے سامنے انکشاف کرتے ہیں کہ انہیں مسکرانے کی بیماری ہے جس پر  چیف جسٹس نے انہیں ٹوکا اور کہا کہ یہ بیماری نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اسے بیماری نہ کہیں ، نعیم بخاری انکشاف کرتے ہیں کہ میری عادت ہے میں مذاق کر دیتا ہوں ، مجھ سے ایک بار ایک شخص نے پوچھا کہ آپ ہر وقت مسکراتے کیوں رہتے ہیں تو میں نے جواب دیا کہ میرا منہ ہی ایسا ہے ، اسی وجہ سے لوگوں نے مجھے جنازوں پر بلانا چھوڑ دیا ہے کہ یہ وہاں بھی ہنسے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کی موجیں 

مزیدخبریں