(24نیوز)صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر آپ کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آئیے ہم اپنے سفر پر غور کریں اور اپنی کامیابیوں کا جشن منائیں،آزادی سے لےکر اب تک ہم نےمختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہماری خودمختاری کو یقینی بنایا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی کلید سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہے اور پاکستان اپنی طرف سے کشمیریوں کی ہر قسم کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کے لیے پرعزم ہے،تحریک پاکستان میں کشمیری بھائیوں کی بےمثال قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں،فلسطینیوں کا قتل عام، تعلیمی اداروں اورہسپتالوں پر حملےتشویشناک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان انتقال کر گئے
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یوم پاکستان پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،23مارچ ہماری تاریخ کاایک اہم دن ہے،ہمارے بزرگوں کی مسلسل جدوجہد کے باعث علیحدہ وطن کا قیام ممکن ہوا،لاکھوں مسلمانوں نےہندوستان میں اپنےگھربارچھوڑکرپاکستان ہجرت کرنے کافیصلہ کیا،پاکستان کو درپیش سنگین مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں۔
وزیراعظم نےمزیدکہا ہم پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے پوری طرح آگاہ ہیں، مہنگائی، بےروزگاری، گردشی قرضہ، مالیاتی اور تجارتی خسارہ بڑے چیلنجز ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ آئیے پاکستان کو امن، ترقی اور استحکام کا گہوارہ کا گہوارا بنانے کے عزم کی تجدید کریں۔ آئیں ایسے پاکستان کے لیے جدوجہد کریں جو ہر قسم کی تفریق سے پاک ہو۔