عید الفطر کی کتنی چھٹیاں ہوں گی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چھٹیاں ہی چھٹیاں،پاکستان میں عید کے موقع پر ملنے والی تعطیلات کی ممکنہ تعداد کی تفصیلات آخر کارسامنے آ گئیں۔
پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے،عام طور پرعید کی چھٹیوں کا آغاز عید سے ایک روز قبل ہوتا ہے لہذا اگر 10 اپریل بروز بدھ کو عید ہوتی ہے تو عید کی چھٹیاں منگل سے شروع ہوں گی، اس صورت میں حکومت کی جانب سے منگل سے جمعہ تک 4 چھٹیاں دی گئیں تو ویک اینڈ ملا کر کل 6 چھٹیاں بن جائیں گی۔
خیال رہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کا اختتام ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 25 مارچ کو بھی عام تعطیل کا اعلان
ماہرین فلکیات نے اس سال پاکستان میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے، پاکستانی فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس سال رمضان المبارک کا اختتام 30 روزوں کے بعد ہو گا۔
فلکیاتی ماہرین کی رائے میں پاکستان میں شوال کا چاند 10 اپریل بروز بدھ کو نظر آنے کا امکان ہے۔