(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان تحریک آزادی کا روشن باب ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم پاکستان پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دینے کی بنیاد رکھی گئی، آج ہم آزاد ہیں لیکن یہ آزادی بہت سی قربانیوں، کاوشوں اور محنتوں کا ثمر ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بحیثیت قوم قائداعظمؒ اور ان کی زیر قیادت قرارداد پاکستان منظور کرنے والے مسلم لیگ کے اکابرین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، منٹو پارک کے تاریخی جلسے میں منظور کی جانے والی قرارداد پاکستان کے قیام کی بنیاد بنی۔
مزید پڑھیں: یوم پاکستان: مختلف شعبہ جات کی متحرک شخصیات کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا
وفاقی وزیر داخلہ کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن جذبوں کی تعمیراور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، حصول آزادی کا سفر کبھی آسان نہیں ہوتا، پاکستان کی منزل پانے کیلئے آگ اور خون کے دریاؤں سے گزرنا پڑا ہے۔