یوم پاکستان کے حوالے سے خیبرپختونخواہ میں تقریبات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) یوم پاکستان کے حوالے خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات ہوئیں۔
یوم پاکستان کے سلسلہ میں دن کے آغاز پر پشاور کے قلعہ بالاحصار، مہمند، خیبر، چترال اور باجوڑ میں پرچم کشائی کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا، پاک فوج کے مقامی کمانڈرز نے پرچم کشائی کی اور قومی پرچم کو سلامی پیش کی، اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے بھی قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر نئے کر نسی نوٹ جاری ہونگے یا نہیں؟اسٹیٹ بینک سے اہم خبر آ گئی
اس اہم دن کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل نورولی خان نے قلعہ بالاحصار میں یادگار شہداء پر سلامی دی اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی، انہوں نے شہداء کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا۔
اس موقع پر شہداء کے لواحقین نے وطن عزیز کی بقا کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نا کرنے کا عزم کیا، خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد ہوئیں۔