وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز کا یوم پاکستان کے حوالے سے پیغام

Mar 23, 2024 | 19:12:PM

(اویس کیانی)وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و  ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین نے یوم پاکستان کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان  دنیا کے سب سے زیادہ باصلاحیت اور سرشار کارکنوں کا گھر ہے،وہ دن دور نہیں جب پاکستان معاشی طور پر ایک  مضبوط اور خوشحال ملک بن جائے گا۔

وفاقی وزیر چودھری سالک حسین  کا کہنا ہے کہ 23 مارچ تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کار بند رہنے کے عزم کی تجدیدکا دن ہے،یو مِ پاکستان برصغیر کی تاریخ میں کئی حوالوں سے اہم دن ہے،

23مارچ 1940ء  کو مسلمانوں نے جداگانہ انتخاب کے بجائے علیحدہ ریاست کا مطالبہ کیا،ہمارا فرض ہے کہ قوم کیلئے بروقت اور دانشمندانہ سیاسی فیصلے لینے والے بانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں،

وقت نے مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے مطالبے کو سیاسی طور پر درست ثابت کیا ۔

 چودھری سالک کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مختلف قومیتوں اور اقلیتوں کو ایک قوم میں یکجا کرنا ہے،پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز پر اجتماعی کوششوں سے قابو پایا جا سکتا ہے،وہ دن دور نہیں جب پاکستان معاشی طور پر ایک  مضبوط اور خوشحال ملک بن جائے گا،پاکستان  دنیا کے سب سے زیادہ باصلاحیت اور سرشار کارکنوں کا گھر ہے،وزارت سمندر پار پاکستانیز محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پرعزم ہے،مشترکہ کوششوں سے ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :مسلح افواج کے افسران و جوانوں میں اعزازات تقسیم،کون کونسے اعزازات سے نوازا گیا ؟جانیے

مزیدخبریں