گرمی سے پریشان روزہ داروں کیلئے اچھی خبر

Mar 23, 2024 | 20:35:PM

(24 نیوز)موسم میں حدت کے اضافے سے پریشان روزہ داروں کو محکمہ موسمیات نے  آج رات اور کل صبح میں بارش کی نوید سنادی ۔

تفصٰیلات کے مطابق آج رات  ملک کے بیشتر علاقوں خیبر پختونخوا، وسطی اور جنوبی پنجاب ، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہےاور ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔

آئندہ روز کے موسم کی بات کریں تو پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں  فیصل آباد، لاہور،اوکاڑہ، گو جرانوالا ،بہاولنگر، نارووال، گجرات اور قصورمیں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم کوہستان، بالا کوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،کل اسلام آباد اور گر دو نواح میں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ،سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : برازیلین فٹبالر پر زیادتی کا الزام ثابت، اپنے دفاع میں دیئے بیان نے سب کو حیران کر دیا

مزیدخبریں