(24 نیوز)برازیل کے سابق فٹبالر روبن ہو کو اجتماعی زیادتی کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برازیل کے سابق فٹبالرروبن ہو کو اجتماعی زیادتی کیس میں سانتو میں ان کے فلیٹ سے گرفتارکیا گیا,برازیل اور اٹالین کلب اے سی میلان کے لیے کھیلنے والے روبن ہو پر 2013 میں میلان کے ایک نائٹ کلب میں لبنانی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام تھا ، جس پر انہیں 2 سال قبل 9 سال کی سزا سنائی گئی۔
اٹلی کی حکومت نے روبن ہو کی حوالگی میں ناکامی کے بعد انہیں برازیل ہی میں سزا پوری کروانے کی درخواست کی تھی تاہم اب برازیل کی عدالت نے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ روبن ہو گھر میں نظربند رہنے کے بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے سزا گزاریں جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب روبن ہوکا مو¿قف ہے کہ خاتون کے ساتھ سب کچھ باہمی رضامندی سے ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : خواتین کرکٹرز کی سنی گئی