(علی رامے) محکمہ خوراک پنجاب نے حکومت وقت کو فی من گندم کی قیمت کم سے کم 3280 روپے رکھنے کی تجویز پیش کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ سال آنے والی گندم کیلئے محکمہ خوراک پنجاب نے حکومت کو قیمت مقرر کرنے سے متعلق تجویز پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ گندم کی فن من قیمت کم سے کم 3280 اور زیادہ سے زیادہ 4100 روپے مختص کی جائے ، پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اس سفارشات پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : گرمی سے پریشان روزہ داروں کیلئے اچھی خبر