قومی ٹیم کے مفاد کیلئے وکٹ کیپنگ بھی چھوڑنے کو تیار ہوں: محمد رضوان

Mar 23, 2024 | 21:56:PM

(24 نیوز) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹیم کے مفاد کیلئے ہر رول ادا کرنے اور وکٹ کیپنگ چھوڑنے کو بھی تیار ہوں۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ون ڈاؤن پر نہ کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو کھیلا جائےگا جبکہ سیریز کا آخری میچ 27 اپریل کو لاہور میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز پاکستانی آل راؤنڈر نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اگلے ماہ شروع ہونے والی سیریز کو لیکر گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا اور میڈیا پر محمد رضوان سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں کہ رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے سے انکار کر دیا ہے اب اس حوالے سے محمد رضوان نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ون ڈاؤن جانے سے منع نہیں کیا تھا۔

رضوان نے مزید کہا کہ وہ قومی ٹیم کے مفاد کے لیے ہر رول ادا کرنے اور وکٹ کیپنگ چھوڑنے کو بھی تیار ہیں۔

مزیدخبریں