بھارت کا بلجیم سے مفرور تاجرکی حوالگی کا مطالبہ

Mar 23, 2025 | 09:46:AM
بھارت کا بلجیم سے مفرور تاجرکی حوالگی کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت نے بلجیم سے مفرور ہیروں کے تاجر میہُل چوکسی جو 13,850 کروڑ روپے کی دھوکا دہی کے الزام میں مطلوب ہے، حوالگی کا مطالبہ کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 65 سالہ ہیروں کا تاجرمیہُل چوکسی کے بیہ سمجھا جا رہا تھا کہ وہ اینٹیگوا اور باربوڈا میں رہائش پذیر ہیں، لیکن رپورٹ کے مطابق وہ طبی علاج کے لیے کیریبین ملک چھوڑ چکے تھے،حالانکہ ان کے پاس اینٹیگوا کی شہریت تھی۔ اب یہ سامنے آیا ہے کہ وہ 15 نومبر 2023 سے بلجیم  میں رہائش پذیر ہیں اور ”ایف ریزیڈنسی کارڈ“ استعمال کر رہے ہیں، جسے رپورٹ کے مطابق ان کی بیوی نے سہولت فراہم کی تھی۔

مزید پڑھیں:بکھرے کچرے کے ’’حسین ‘‘نظارے, برمنگھم نے کراچی کو مات دیدی

مفرور تاجر میہُل چوکسی پنجاب نیشنل بینک سے 13,850 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں مطلوب ہے، رپورٹ کے مطابق بلجیم کے شہر اینٹورپ میں اپنی بیوی پریتی چوکسی کے ساتھ رہائش پذیر ہے، جو بلجیم کی شہری ہے، بھارتی حکام نے بیلجیئم کے افسران سے رابطہ شروع کر دیا ہے تاکہ ان کی حوالگی کا عمل شروع کیا جا سکے۔