عیدالفطر پر سندھ میں ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ

Mar 23, 2025 | 09:53:AM
عیدالفطر پر سندھ میں ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت سندھ نے عوام کو عیدالفطر پر اضافی کرایوں سے بچانے کے لیے ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاہے  کہ عید کے دوران کوئی بھی شہری اضافی کرایہ ادا نہ کرے،زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بکھرے کچرے کے ’’حسین ‘‘نظارے, برمنگھم نے کراچی کو مات دیدی

شرجیل میمن کامزید کہنا تھا کہ عوام اضافی کرایہ دینے کے بجائے شکایت درج کروائیں تاکہ حکومت ان ٹرانسپورٹرزکے خلاف ایکشن لے سکے۔