ماسٹرز ورلڈ ٹینس میں پاکستان کا ایک اور گولڈ میڈل

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)پاکستان نے ترکی میں منعقد ہونیوالی آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے مکسڈ ڈبلز میں ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا.
پاکستان کے اعصام الحق قریشی نے اپنی فرانسیسی پارٹنر میگالی جیرارڈ کے ساتھ مل کر آئی ٹی ایف ماسٹرز 40+ ورلڈ چیمپئن شپ مکسڈ ڈبلز کیٹیگری میں ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا ہے.
ایک سنسنی خیز فائنل میں اعصام اور میگالی جیرارڈ نے جرمنی کی کیتھرینا راتھ اور اینڈریاس تھیوسن کو 7-5، 6-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا.
مزید پڑھیں: ’’ اوو بھائی بس کردو‘‘ شعیب اختر نےوریندرسہواگ کی کلاس لے لی
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر و قومی ٹینس سپر سٹار اعصام الحق نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے پاکستان کے لیے ایک اور طلائی تمغہ حاصل کرنے کی طاقت عطا کی.
یہ فتح قوم کیلیے وقف ہے، یوم پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر ایک خصوصی تحفہ، بین الاقوامی سٹیج پر پاکستان کے پرچم کو بلند ہوتے دیکھ کر میرا دل فخر سے بھر جاتا ہے اور ملک کے جذبے کو تسلیم کرنے کے لیے یہ ایک عظیم جذبہ ہے۔