دریائے سندھ میں پانی کم، زمینیں بنجر ہونے لگیں

Mar 23, 2025 | 11:51:AM
 دریائے سندھ میں پانی کم، زمینیں بنجر ہونے لگیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر پانی سطح گر گئی، پانی کی کمی کے باعث زرعی زمینیں بنجر ہونے لگیں۔

رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ جو کبھی سندھ کی زرخیزی کی پہچان تھا، آج پانی کی کمی کا شکار ہو چکا ہے، کوٹری ڈاؤن سٹریم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکی ہے جس کے باعث ٹھٹھہ ، سجاول پل کے اطراف دریا کی زمین خشک ہو چکی ہےاورزرعی زمینیں بھی بنجر ہونے لگی ہیں۔

دریا ئے سندھ میں پانی کی کمی 52 فیصد ہوچکی ہے،سکھربیراج پر ریکارڈ پانی کی کمی 69 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:یوم پاکستان: گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں تشویشناک حد تک کمی ہوئی ہے، انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی اتنی کمی پہلے کبھی نہیں دیکھی، پانی اتنا کم ہے کہ نہروں میں چھوڑے جانے کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

گڈو بیراج پر پانی کی سطح 20 ہزار اور سکھر بیراج پر 15 ہزار کیوسک رہ گئی ہے، سکھر، دادو کینال میں پانی ختم ہوگیا ہے جبکہ بیگاری کینال میں ہر طرف زمین خشک نظر آ رہی ہے۔