23 مارچ کو مسلمانوں نے خدائے واحد کے سوا ہر غلامی کو مسترد کیا: خالد مقبول صدیقی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کردیا تھا۔
یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کے لیے قرارداد پاس کی تھی۔
قرارداد کے 7 سالوں میں چشم فلک نے الگ وطن کے خواب کو تعبیر سے ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو مسلمانان ہند نے بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کی۔
مزید پڑھیں:غزہ سے 7 فلسطینی طلبا کراچی پہنچ گئے