سُشانت کوکسی نےخودکشی پر مجبور نہیں کیاتھا: رپورٹ عدالت میں جمع

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تقریباً ساڑھے 4 سال بعد بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن نے کیس بند کرتے ہوئے اداکارہ ریا چکرورتی کو کلین چٹ دےدی۔
سی بی آئی نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں تفتیش مکمل کر کے کیس بند کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔
کیس کی اگلی سماعت 8 اپریل کو ممبئی کی باندرہ مجسٹریٹ کورٹ میں ہوگی، اگرعدالت اس رپورٹ کو قبول کر لیتی ہے تو سشانت سنگھ راجپوت کا کیس باقاعدہ طور پر بند کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی تفتیش میں کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ کسی نے سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی کے لیے مجبور کیا تھا۔
سی بی آئی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ کسی کے خلاف جرم ثابت نہیں ہو سکا اور تمام نامزد افراد کو بری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:فلم"ویلکم" کے سیٹ پرانیل کپور اور نانا پاٹیکرمیرے لیے جھگڑتے تھے: ملیکہ شیراوت
واضح رہے کہ 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کی لاش 14 جون 2020 کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں ان کے اپارٹمنٹ میں لٹکی ہوئی ملی تھی، ان کی اچانک موت نے پورے بھارت میں سنسنی پھیلا دی تھی۔