فلمی مصنف محمد کمال پاشاسروسزہسپتال میں زیرعلاج،وزیراعلیٰ سے مددکی اپیل

Mar 23, 2025 | 15:04:PM

(ویب ڈیسک) 300 کے قریب پاکستانی فلموں کے مصنف محمد کمال پاشا کوشدید بیماری کے باعث سروسز ہسپتال لاہور میں داخل کرادیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کی ہے۔ 

محمد کمال پاشا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، میں ان کا انتظار کر رہا ہوں۔

محمد کمال پاشا کے بچوں کے مطابق وہ  برین سٹروک،برین ڈیمج اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، بیماری کے باعث وہ یادداشت بھی کھو چکے ہیں اورگزشتہ سات ماہ سے بستر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈراموں میں کیوں کام نہیں کرناچاہتی؟جنت مرزا نے وجہ بتادی

واضح رہے کہ محمدکمال پاشا کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین مصنفین میں ہوتا ہے،انہوں نے 300 کے قریب فلموں کے اسکرپٹ تحریر کیے، جن میں نکی جئی ہاں،رقاصہ،ہمایوں گجر سمیت  کئی سپرہٹ ثابت ہوئیں،وہ فلم انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹرانورکمال پاشاکے صاحبزادے اورحکیم شجاع پاشاکے پوتے ہیں۔

مزیدخبریں