مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کیلئے اعلیٰ ترین سول اعزازات

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)یوم پاکستان پر ایوان صدر اور گورنر ہاؤس لاہور میں مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو اعلیٰ ترین سول اعزازات سے نوازا گیا، شہید ذوالفقاربھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان عطا کیا گیا، شہید ذوالفقار بھٹو کا اعزاز ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا۔
یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات کی تقریب ہوئی، مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی والوں کو اعزازات دیئے گئے، تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔
بانی پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقاربھٹو کو بعد ازوفات نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ شہید ذوالفقار بھٹو کا اعزاز ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا۔ ایئر مارشل (ر) راجہ شاہد حامد مرحوم کو نشان امتیازسے نوازا گیا۔
سلطان علی اکبرالانا کو مالیاتی شعبے میں نشان خدمت عطا کیا گیا۔ ایس پی محمد اعجازشہید کو ہلال شجاعت دیا گیا۔ ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید کو بھی ہلال شجاعت سے نوازا گیا۔
تقریب میں ڈی ایس پی سردارحسین شہید کوغیر معمولی بہادری پر ہلال شجاعت دیا گیا جبکہ کانسٹیبل جہانزیب شہید کو غیرمعمولی بہادری پرہلال شجاعت عطا کیا گیا۔
جاوید جبار کو ادب میں نمایاں خدمات پرہلال امتیاز، اللہ رکھیو شہید کو تعلیم کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطا کیا گیا۔ ڈاکٹرسید توقیر حسین شاہ کو سول سروس میں خدمات پرہلال امتیازعطا کیا گیا۔
کانسٹیبل ارشاد علی شہید کوغیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطا کیا گیا۔ ایڈیشنل ایس ایچ اوعدنان آفریدی شہید کوغیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت، سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید کو غیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت دیا گیا۔
ایل ایچ سی محمد فاروق شہید کو غیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت دیا گیا، سپاہی محمد آصف شہید کو معمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطا کیا گیا۔
سید علی حیدر گیلانی کوخدمات عامہ کے شعبے میں گرانقدر خدمات پر ہلال امتیاز، حسین داؤد کو انسان دوستی و مفادعامہ کے شعبے میں شاندار خدمات پرہلال امتیاز، محترمہ سعدیہ راشد تعلیم کے شعبہ میں نمایاں خدمات پرہلال امتیاز عطا کیا گیا
خواجہ انور مجید کو سماجی شعبے میں گرانقدر خدمات پرہلال امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر شہریار کو طب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز، جبکہ ڈاکٹر زریاب کو بھی طب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیا گیا۔
جاوید جبار کو ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیا گیا، جبکہ محترمہ سعدیہ راشد تعلیم کے شعبہ میں نمایاں خدمات پرہلال امتیاز عطا کیا گیا۔
اسی طرح عامر حفیظ ابراہیم کو سائنس اور آئی ٹی کے شعبے میں خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیا گیا۔ جمی انجینئر کو سماجی خدمات کے شعبے میں شاندار کارکردگی پر ہلال امتیاز عطا کیا گیا جبکہ عمر فاروق کو خدمات عامہ شعبے میں شاندار خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیا گیا۔
دوسری جانب گورنر ہائوس لاہور میں بھی یوم پاکستان کے موقع پر سول ایوارڈز کی تقریب ہوئی جس میں مختلف شعبہ زندگی سے نمایاں خدمات والی شخصیات میں اعزازات تقسیم کئے گئے۔
سلمان غنی کو شعبہ صحافت میں خدمات پرستارہ امتیاز، جبکہ کامران شاہد کو شعبہ صحافت میں نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
گلوکارہ فریحہ پرویز کو پرفارمنگ آرٹ میں بہترین خدمات پر صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا، حسن نواز کو کھیل کے شعبہ میں نمایاں خدمات پر تمغہ حسن کارکردگی، جبکہ میاں عزیز احمد کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں :علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا