صدر،وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Mar 23, 2025 | 17:39:PM

(اویس کیانی)صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غلام خان کلے، شمالی وزیرِستان میں فتنہ الخوارج کی افغانستان سے پاکستان در اندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی  ہے۔ 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا،صدر مملکت نے بروقت کاروائی کے دوران 16 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا،صدر مملکت کاکہناتھا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملکی سرحدوں کی ہمہ وقت حفاظت کیلئے پرعزم ہیں،دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کرنے والے تمام 16 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،مجھ سمیت پوری قوم پاکستان کی دہشتگردوں سے حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا ڈراموں میں کیوں کام نہیں کرناچاہتیں؟وجہ سامنے آگئی

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو  خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے  خوارجی دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی  کو ناکام بنایا،بہادر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 16 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے 16 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،محسن نقوی کاکہناتھا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرأت پر فخر ہے،خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم نے ایک اور منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

مزیدخبریں