ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از شہادت اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا اہم سنگ میل ہے،بلاول بھٹو

Stay tuned with 24 News HD Android App

(عاجز جمالی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان کا اعزاز ملنے پر کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کو بعد از شہادت اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے خالق شہید ذوالفقار علی بھٹو کیلئے نشانِ پاکستان کا اعزاز بھٹوازم کے نظریے کی ایک اور فتح ہے، پاکستان کے سابق وزیرخارجہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان کا اعزاز ملنا ان کی ملک کے لئے گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کا شعور دیا،وقت کے آمر نے فخر ایشیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر وہ آج بھی گڑھی خدا بخش سے راج کررہے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی بھٹوازم کی پیروکار ہے اور اپنے شہید بانی کے مشن پر ہمیشہ کاربند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، 16 دہشتگرد ہلاک