(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے شہر قلات میں 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال ہوگئی جبکہ صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں سروس چوتھے روز بھی بحال نہ ہوسکی۔
قلات میں گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کے بناء پر موبائل نیٹ ورک اور ڈیٹا معطل کیاگیا تھا،موبائل نیٹ ورک کی بندش سے کاروباری حضرات اور صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا تھا تاہم ابھ 24 گھنٹے بعد سروس بحال ہوگئی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بحال نہیں ہوسکی،موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا، موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے طلباء اور تاجر بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔
خیال رہے کہ موبائل فون انٹرنیٹ سروس گزشتہ 4 روز سے معطل ہے،صوبائی حکام کی جانب سے موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش کی وجہ کچھ نہیں بتائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، 16 دہشتگرد ہلاک