مولانا فضل الرحمان کی شیخ حافظ عطا اللہ کی گرفتاری کی مذمت ،رہائی کا مطالبہ

Mar 23, 2025 | 18:15:PM
مولانا فضل الرحمان کی شیخ حافظ عطا اللہ کی گرفتاری کی مذمت ،رہائی کا مطالبہ
کیپشن: مولانا فضل الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے برما کے رہنما شیخ حافظ عطا اللہ کی گرفتاری کی شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت کا علاج کی غرض سے آئے مہمان کو گرفتار کرنا بین الاقوامی ،انسانی اور مذہبی اقدار کے منافی ہے ۔

سربراہ جے یو آئی کاکہناتھا کہ برما کے مظلوم مسلمانوں کے قائد شیخ حافظ عطا اللہ کی گرفتاری قابل مذمت ہے ،کیا حافظ عطا اللہ کا اپنی مظلوم قوم کے لئے کلمہ حق بلند کرنا ہی ان کا جرم ہے ؟انہوں نے کہاکہ حافظ عطا اللہ مسلم اُمّہ کی نظر میں عظیم مجاہد ہیں اور ہم ان کی حمایت کرتے ہیں،شیخ کو فوری رہا کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:کس میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے؟کپتان سلمان علی آغا نے بتا دیا