قصور:ہسپتال کے باہر ایمبولینس کھڑی کرنے پر جھگڑا، ڈرائیور زخمی

Mar 23, 2025 | 19:46:PM

 (زاکر حسین)قصور میں بلھے شاہ ہسپتال کے باہر ایمبولینس کھڑی کرنے پر جھگڑے کے دوران گرم تیل گرنے سے ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق قصور میں بلھے شاہ ہسپتال کے باہر غیر قانونی اندرسے کے ٹھیلے لگانے والوں کی غنڈا گر دی، ایمبولینس ڈرائیور کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی۔

علی شیر اور عظیم نامی شخص نے بلھے شاہ ہسپتال گول چکر کے پاس اندرسوں اور سموسوں کی ریڑیاں لگا رکھی ہے جہاں دونوں کا ایمبولینس ڈرائیور سے جھگڑا ہو گیا۔

دوران جھگڑا گرم تیل گرنے سے جھلس کر عدیل وغیرہ شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :قلات میں 24گھنٹے بعد موبائل نیٹ ورک بحال،کوئٹہ میں چوتھے روز بھی بند

مزیدخبریں