ہانیہ شادی کرنے کیلئے تیار، سحری بناتے ہوئے انکشاف کردیا

Mar 23, 2025 | 20:26:PM
ہانیہ شادی کرنے کیلئے تیار، سحری بناتے ہوئے انکشاف کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز میں سحری بناتے ہوئے اپنی شادی کرنے کیلئے تیار ہونے کا انکشاف کردیا۔

ہانیہ عامر اپنی اداکاری اور دلکشی کے علاوہ انٹرٹینمنٹ سے بھرپور کانٹینٹ سوشل میڈیا کی زینت بنانے کے سبب بھی مشہور ہیں اور گزشتہ ایک سال سے وہ رمضان کے مہینے میں منی وی لاگز بن کر اپنے فینز کے ساتھ پورے مہینے جڑی رہتی ہیں،رمضان منی وی لاگز سیریز میں ہانیہ عامر ہر دن کی اپ ڈیٹ دیتی ہیں کہ انہوں نے دن شروع کیسے کیا اور رات تک کیا کچھ کرتی رہیں،رواں سال بھی وہ یہ سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہیں جن میں اسکاٹ لینڈ میں اپنے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کرنے میں مصروف نظر آتی ہیں،اب اداکارہ نئے منی وی لاگ میں اپنی سہیلیوں کے ہمراہ سحری بناتی نظر آئیں اور کچن میں ہی کھڑے کھڑے پورا وی لاگ بنالیا۔


ہانیہ عامر پراٹھے بیلتی دکھیں جبکہ انکی ساتھی انہیں سیکھنے میں مصروف تھیں۔ اسی دوران اداکارہ نے کہا کہ 'وہ کھانا بھی بنا سکتی ہیں، اور انہیں لگتا ہے کہ اب وہ شادی کرنے کیلئے تیار ہیں،اس منی وی لاگ میں پڑوسیوں نے دروازہ کھٹکھٹا کر زیادہ شور ہونے کی شکایت کی جس کے بعد انہوں نے آہستہ بات کرنی شروع کی لیکن لسّی بنانے کیلئے بلینڈر پھر بھی چلادیا یہ کہہ کہ 'کیا ہی کرلیں گے وہ، چلادو'۔

کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین اس وی ڈیڈیو کو 'انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ' قرار دے رہے ہیں اور ہانیہ عامر کے شادی کرنے کیلئے تیار ہونے پر بھی تبصرے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روزے میں ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کیلئے یہ عادات ترک کردیں