لالہ موسی ریلوے ٹریک پر نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

Mar 23, 2025 | 20:39:PM

(ارشاد قریشی)  پنجاب کے شہر لالہ موسی ریلوے ٹریک پر نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آگیا۔ 

50 سالہ شخص ٹرین تلے آکر جاں بحق ہوگیا،واقعے کے باعث ٹرین روک دی گئی جبکہ لاش کو ٹریک سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھوئے آصل کے قریب نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوا تھا ،نا معلوم شخص ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے پاؤں پھسل جانے سے گرگیااورکراچی جانے والی ٹرین کی زد میں آیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: قصور:ہسپتال کے باہر ایمبولینس کھڑی کرنے پر جھگڑا، ڈرائیور زخمی

مزیدخبریں