(ویب ڈیسک) سعودی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے تمام خطوں میں مشترکہ فیلڈ مہم میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار ہونے والوں کی تعداد ایک ہفتے کے دوران 25150 رہی ہے، ان سب کو 13 سے لے کر 19 مارچ 2025 کے درمیان حراست میں لیا گیا۔
مملکت کے تمام خطوں میں مشترکہ سکیورٹی فیلڈ مہمات کے ذریعے گرفتار کیے گئے افراد میں ریزیڈنسی سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے 17,886، بارڈر سکیورٹی سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے 4,247 اور لیبر سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے 3,017 افراد شامل ہیں۔ مملکت میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والوں کی کل تعداد 1,553 تک پہنچ گئی ہے،ان میں سے 28 فیصد یمنی، 69 فیصد ایتھوپین اور 3 فیصد دیگر قومیتوں کے لوگ تھے۔
رہائش، کام اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل، پناہ دینے، ملازمت دینے اور ان کی پردہ پوشی کرنے والے 36 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر پکڑے گئے غیر ملکیوں کی تعداد 38061 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 2266 خواتین بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : 121 گھنٹے مسلسل باسکٹ بال،کھیلنے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ