عرفان پٹھان آئی پی ایل کمنٹری پینل سے آوٹ

Mar 23, 2025 | 21:31:PM
عرفان پٹھان آئی پی ایل کمنٹری پینل سے آوٹ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان رواں برس انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے کمنٹری پینل کا حصہ نہیں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق انہیں آئی پی ایل 2025 کے کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا، ریٹائرمنٹ کے بعد عرفان پٹھان آئی پی ایل کے کمنٹری پینل کے مستقل رکن رہے ہیں۔

کرکٹ کی دنیا میں ان کی آواز کو کافی شناخت حاصل ہو چکی ہے تاہم ہفتے کے روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ میں وہ کہیں نظر نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی کنگز کے ہیڈ کوج کو تبدیل کرنے کا فیصلہ