گجرانوالہ؛ گھر میں سلنڈر دھماکہ،ایک ہی خاندان کے 9 افراد جھلس گئے

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App

(زاہد اقبال رانا) گجرانوالہ اکے ایک گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا سلنڈر بلاسٹ ہونے سے گھر میں آگ لگ گئی جس سےایک ہی خاندان کے 9 افراد جھلس گئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق معافی والا میں گھر میں سلنڈر دھماکے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جھلس گئے، جھلسنے والوں میں 3 خواتین،4بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق سلنڈر گیس لیکج کے باعث بلاسٹ ہوا،ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر مزید تفتیش کرنے میں مصروف ہیں جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، پولیس اہلکار معجزاتی طور پر محفوظ