حافظ آباد: ہسپتال میں صفائی کرنیوالی خاتون سے مبینہ زیادتی

کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)حافظ آباد کے ہسپتال میں صفائی کرنے والی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا ارتکاب کیا گیا۔
مقدمہ کے مطابق ملزمان نے گن پوائنٹ پر باری باری خاتون سے زیادتی کی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی اؤ عاطف نذیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ جنسی ہراسانی تشدد کے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لالہ موسی ریلوے ٹریک پر نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق