کوئٹہ میں 4 روز بعد موبائل فون نیٹ سروس بحال

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App

(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے دارالخلافی کوئٹہ میں 4 روز بعد فون نیٹ ورک سروس بحال کردی گئی۔
کوئٹہ شہر میں موبائل فون نیٹ سروس بحال ہوگئی، موبائل فون نیٹ سروس 4 روز سے معطل تھی ،موبائل نیٹ سروس بند رہنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
خیال رہے کہ قلات میں گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کے بناء پر موبائل نیٹ ورک اور ڈیٹا معطل کیاگیا تھا،موبائل نیٹ ورک کی بندش سے کاروباری حضرات اور صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا تھا تاہم اب 24 گھنٹے بعد سروس بحال ہوگئی ہے جبکہ کوئٹہ میں بھی سروس 4 روز سے بند کی گئی تھی جوکہ اب بحال ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی میں پیکا ایکٹ 2016کے تحت دوسرا مقدمہ درج