شہزادی لطیفہ۔۔امارات سے فرار میں ناکام شہزادی کی نئی تصویرکی سو شل میڈیا پر دھوم

May 23, 2021 | 00:00:AM
شہزادی لطیفہ۔۔امارات سے فرار میں ناکام شہزادی کی نئی تصویرکی سو شل میڈیا پر دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) دو پبلک انسٹاگرام اکاونٹس پر شائع ہونے والی ایک تصویر میں دبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی لطیفہ نظر آتی ہیں، جن کو کئی مہینوں سے نہ ہی دیکھا گیا تھا اور نہ ہی ان کے بارے میں سنا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق فروری کے وسط میں بی بی سی پینوراما نے ان کی طرف سے بھیجی گئی ایک خفیہ ویڈیو نشر کی تھی جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ انھیں یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے اور انھیں اپنی جان کا خطرہ ہے۔بی بی سی اس تصویر کی تصدیق کرنے سے قاصر ہے اور مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔تاہم شہزادی لطیفہ کی ایک دوست نے تصدیق کی کہ وہ تصویر شہزادی کی ہی ہے۔بی بی سی کے نزدیک اس تصویر کا سامنے آنا اچانک یا حادثاتی نہیں ہے، بلکہ اس کا تعلق دیگر پراسرار وجوہات ہے۔


فری لطیفہ گروپ کے شریک بانی ڈیوڈ ہیگ نے ایک بیان میں کہا ہے: ’ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اس مہم میں کئی ممکنہ طور پر اہم اور مثبت پیشرفت ہوئی ہیں۔ ہم اس مرحلے پر مزید تبصرہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، کسی مناسب وقت پر مزید بیان جاری کیا جائے گا۔متحدہ عرب امارات کے لندن میں سفارتخانے نے بی بی سی کی جانب سے اس پیش رفت پر تبصرہ کرنے کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔اقوام متحدہ نے بھی اس تصویر پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے لیکن بی بی سی کو ضرور بتایا ہے کہ وہ ’لطیفہ کے زندہ ہونے کے معاملے میں قابلِ یقین ثبوتوں کا انتظار کر رہے ہیں،‘ جس کے بارے میں متحدہ عرب امارات نے کہا تھا کہ وہ یہ فراہم کرے گا۔لطیفہ کا ویڈیو پیغام ان کے فرار کی کوشش کے بعد جاری کیا گیا تھا۔اس تصویر میں شہزادی لطیفہ کو دبئی کے ایک شاپنگ مال، مال آف دی ایمیریٹس (ایم او ای) میں دیگر دو خواتین کے ساتھ بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ لطیفہ کے دوستوں نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وہ دوسری خواتین کو بھی پہچانتے ہیں اور شہزادی لطیفہ ان کو جانتی ہیں۔
اسے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیا گیا ہے جس میں میٹا ڈیٹا شامل نہیں ہے، جو تاریخ اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ درست لوکیشن یا مقام بھی دکھاتا ہے جہاں تصویر لی گئی ہے۔یہ تصویر الٹا عکس ہے تاہم اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنیما فلم ڈیمون سلیئر: موگین ٹرین‘ کا بورڈ دکھا رہا ہے، جو متحدہ عرب امارات میں 13 مئی 2021 کو ریلیز ہوئی تھی۔اس تصویر کو جمعرات کو دیگر دونوں خواتین کے انسٹاگرام اکاونٹس پر پوسٹ کیا گیا تھا، جن میں سے ایک نے اس پر تبصرے میں لکھا تھا کہ ’دوستوں کے ساتھ ایم او ای میں خوبصورت شام۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی