(24 نیوز)ہالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ انجلینا جولی شہد کی مکھیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے سرگرم ہو گئیں۔
شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے انجلینا جولی نے جسم پرسینکڑوں شہد کی مکھیاں بٹھا کر فوٹو شوٹ کیا۔
بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات کیلئے بھی شہرت رکھنے والی انجلینا جولی نے نیشنل جیوگرافک کے اشتراک سے شہد کی مکھیوں کی حفاظت کیلئے اہم قدم اٹھایا۔
انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ یہ شوٹ آسان نہیں تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس شوٹ سے تین روز قبل سے وہ نہا نہیں سکی تھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی مزاحیہ تجربہ تھا کہ میرے بال اور جلد میک اپ کے ساتھ شہد کی مکھیوں کے مادے سے لتھڑے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سنی لیون نے ”باڈی مساج “ کراتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی