(24نیوز)مشہور با لی وڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے ہی پاکستان جانے کی خواہشمند ہوں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم سردار کا گرینڈ سن میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ راکول پریت سنگھ کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے ہی پاکستان جانے کی خواہشمند ہوں اور لاہور دیکھنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میرے دادا تقسیمِ ہند کے وقت پاکستان سے بھارت منتقل ہوگئے تھے اور پھر زندگی بھر لاہور جانے کی خواہش کرتے رہے لیکن فوج میں نوکری کرنے کی وجہ سے ان کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی