(24 نیوز) موذی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 74 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا مریضوں کے 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 251 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ 552 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار620ہے اور 8 لاکھ 17 ہزار 681 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 768 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار 909، صوبہ خیبر پختونخوا 3 ہزار 924، دارالحکومت اسلام آباد 745، گلگت بلتستان 107، صوبہ بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 528 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار312، صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار 413، صوبہ پنجاب 3 لاکھ 33 ہزار 971، صوبہ سندھ 3 لاکھ 8ہزار118، صوبہ بلوچستان 24 ہزار517، آزاد کشمیر 18 ہزار739 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 482 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن میں سبزی کیوں فروخت کی، پولیس تشدد سےنوجوان مارا گیا