(24نیوز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جہانگیر ترین گروپ پر برس بڑے ۔
نیو یارک میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ کیاہےکہ ساتھ بھی ہیں اور نہیں بھی ہیں، خان ہمارا لیڈر ہے، خان پر اعتماد ہے اور پھر اگرمگر؟انھوں نےکہا کہ اگر اعتماد ہے تو پھر مکمل کرو بھروسہ کرو، عمران خان کا کہنا ہےکہ وہ انتقام نہیں لینا چاہتے۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چینی مافیا بلیک میل کرتا آیا ہے، میں عمران خان سے کہتا ہوں، ڈٹ جاؤ۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر فوادچودھری نے گذشتہ روز ترین گروپ کے وزیر کی جانب سے منعقدہ ظہرانے میں شرکت کی تھی ۔ اس موقع پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں کوئی گروپنگ نہیں۔ سب کو عمران خان کے انصاف اور ان کی قیادت پر یقین ہے ۔ ن لیگ والے غلط فہمیاں میں 2،3 دن لڈیاں ڈالتے رہے کہ تحریک انصاف میں گروپنگ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف معاشی ترقی دیکھ کر گھبراگئے، وفاقی وزیر توانائی