(24 نیوز)نیپال کی صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے ہفتے کے روز ملکی پارلیمان تحلیل کر دی اور نومبر میں نئے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپالی صدر بدیا دیوی بھنڈاری دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی سربراہی والی کابینہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چھ ماہ کے دوران یہ دوسرا موقعہ ہے جب ملکی پارلیمان تحلیل کر دی گئی ہے۔ نیا سیاسی بحران ایسے وقت پیدا ہوا ہے جب نیپال پہلے ہی کورونا بحران کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔بھنڈاری نے وزیراعظم کے پی شرما اولی اور اپوزیشن نیپالی کانگریس پارٹی کے رہنما شیر بہادر دیوبا کی جانب سے وزیر اعظم کے عہدے کیلئے پیش کردہ دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مادھوری ڈکشٹ’ہیرامنڈی‘ میں مجرا کریں گی