(24 نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز نے ڈرون اور ایئر ڈیفنس کے شعبوں میں تین اہم اسٹریٹیجک پیشرفت کی رونمائی کی ہے، جس میں ’غزہ ‘نامی ڈرون بھی شامل ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی ماہرین کا تیارکردہ ’غزہ ‘نامی ڈرون مختلف طرح کے مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے نگرانی، جاسوسی اور عسکری مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔یہ ڈرون مسلسل 35 گھنٹے تک فضا میں پرواز کرسکتا ہے اور عسکری مشن کے دوران 13 بم 2 ہزار کلومیٹر کی رینج تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جبکہ جاسوسی مشن کے دوران500کلو گرام وزن تک کے انٹیلی جنس آلات لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میانمار:فوجی ٹولے نے سوچی کی پارٹی کو تحلیل کرنے کی دھمکی دیدی