(24 نیوز)طبی ماہرین کی رائے میں آپریشن کے دوران بعض غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن کی تلافی یا درستگی ممکن نہیں ہوتی۔ اسی طرح کی ایک غلطی کا ارتکاب یورپ کےملک آسٹریا کے ڈاکٹر سے ہوا جس نے ہسپتال میں آپریشن کے دوران مریض کی بائیں کی بجائے دائیں پنڈلی کاٹ دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے 180 کلو میٹر دور واقع فرستادہ قصبے کے ایک ہسپتال میں یہ واقع پیش آیا ۔ جہاں ایک 82 سالہ مریض کی بائیں پنڈلی کو آپریشن کے ذریعہ کاٹا جانا تھا۔ تاہم آپریشن کے بعد پٹیاں بدلنے کے وقت انکشاف ہوا کہ آپریشن سے قبل غلطی سے دائیں پنڈلی پر نشان لگا دیا گیا تھا۔ اس کے سبب مریض بائیں کے بجائے اپنی دائیں پنڈلی سے محروم ہو گیا۔اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں ہسپتال کے ڈائریکٹر نوربرٹ فریچ نے مقامی میڈیا سے مخاطب ہو کر کہا کہ یہ ایک فاش غلطی ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کی درستی نہیں ہو سکتی۔ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہیے تھا۔میں متاثرہ مریض اور اس کے گھرانے سے انتہائی معذرت خواہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: میانمار:فوجی ٹولے نے سوچی کی پارٹی کو تحلیل کرنے کی دھمکی دیدی