سلمان بٹ نے بھارتی سپنر کلدیپ یادو کو کیا مشورہ دیدیا۔۔۔ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کے چائنامین سپن بالر کلدیپ یادو گزشتہ ایک سال سے کچھ بھی اچھا نہیں کر پا رہے ۔ وہ ٹیم انڈیا کی ون ڈے ، ٹی 20 ٹیم کے بعد ٹیسٹ ٹیم سے بھی باہر ہوگئے ہیں ۔ اس کھٹن مرحلے پر پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کلدیپ یادو کو واپسی کا طریقہ بتایا ہے ۔
بھارتی نجی ٹی وی کی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد کلدیپ یادو کو آئی پی ایل 2021 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ایک بھی میچ نہیں کھلایا ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انہیں کنٹریکٹ فہرست سے بھی باہر کردیا ہے ۔ کلدیپ یادو کو چاروں جانب سے مایوسی مل رہی ہے ۔ اسی درمیان پڑوسی ملک پاکستان سے انہیں ایک اہم مشورہ ملا ہے ۔ پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کلدیپ یادو کو واپسی کا منتر بتایا ہے ۔
اس حوالے سے سلمان بٹ کا ماننا ہے کہ کلدیپ یادو میں خود اعتمادی کی کمی نظر آرہی ہے اور اس کو حاصل کرنے کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہئے ۔ سلمان بٹ کے مطابق کلدیپ یادو کو رانجی ٹرافی میں کھیلنا چاہئے ۔سلمان بٹ نے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ٹیسٹ فارمیٹ آپ کو گیند پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے اور کلدیپ یادو گزشتہ کافی عرصہ سے ٹیسٹ نہیں کھیل پائے ہیں ، اشون اور دیگر اسپنرز کو ٹیم انڈیا نے موقع دیا ۔ مجھے لگتا ہے کہ کلدیپ یادو میں خود اعتمادی کی کمی ہے ۔ انہیں خود اعتمادی حاصل کرنے کی ضروت ہے اور یہ اعتماد زیادہ سے زیادہ بالنگ کروانے سے آئے گا ۔ رانجی ٹرافی کا ایک سیزن ان کیلئے کام کر دے گا ۔ ان کے اندر صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے ، صرف کلدیپ کی فارم خراب ہے ۔
یا درہے کہ 26 سال کے کلدیپ یادو نے بھارت کی طرف سے7 ٹیسٹ میچوں میں 26 وکٹ اور 63 ون ڈے میں ان کے نام 105 وکٹیں ہیں جبکہ21 ٹی ٹوینٹی میں انہوں نے 39 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: بھیانک غلطی۔۔ڈاکٹر نے بائیں کی بجائے دائیں پنڈلی کاٹ دی